کبیروالا (اللہ دتہ، میڈیا رپورٹر) پانچ دنوں سے مدرسہ کے لیے چندہ مانگنے کے لیے جانے والا طالب علم لاپتہ ہو گیا۔ لواحقین کے پوچھنے پر مدرسہ انتظامیہ کا بچے کی ذمہ داری لینے سے انکار، والد نے بچے کی گُم شُدگی کی رپورٹ کٹوا دی۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی کی موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق تحصیل کبیروالا کےعلاقہ چوکی نا نڑول کے نزدیک مدرسہ شرفاء العلوم کا طالب علم عبداللہ ولد محبوب بھٹی کو22 اپریل 2022 کو مدرسے کے لیے چندہ لینے کے لیے بھیجا۔ بچے کو گئے ہوئے 5دِن گُزر جانے کے باوجود مدرسہ کے اساتذہ نے نا تو بچے کی کوئی خبر گیری حاصل کرنے کی کوشش کی اور ناہی گھر والوں کو کسی قِسم کی اِطلاع دی۔
تین دِم گُزر جانے کے بعد جب عبداللہ کا بھائی کپڑے دینے کے لیے مدرسے میں آیا تو مدرسہ کے اساتذہ نے گُم ہونے والےطالبِ علم کے بھائی کو کہا کہ آپ کے بھائی کو بھیج دیا تھا اور وُہ تو 3 دِن سے مُدرسہ نہیں آیا۔
گُم ہونے والے بچے کے والد نے تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر اللہ دتہ نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمے کے اِندراج کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے